Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون میں بگس سے کیسے بچیں؟

  لندن .... سائنسدانوں نے حال ہی میں آئی فونز میں پائے جانے والے ایسے نقصان دہ بگز کا سراغ لگالیا ہے جو محض ایک ٹیکسٹ کو استعمال کرتے ہوئے میسجز ایپ کو تباہ کردیتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ ان بگس کی مداخلت بیجا نے کسی بھی فون پر آنے والے ٹیکسٹ کو پڑھنا ناممکن ہوجاتا ہے ۔ پوری عبارت یا تو مسخ ہوجاتی ہے یا الٹ پلٹ ہوجاتی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری اسکرین صاف ہوجاتی ہے۔ نئے بگس کا سراغ وینسڈیز 3نامی ہیکر نے لگایا ہے۔ اسکی یہ تباہ کاری گزشتہ ماہ عربی زبان میں بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ کے الٹ پلٹ ہوجانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ بگس کی تباہ کاری سے بچنے کیلئے بھی چند طریقے بتائے گئے ہیں جس میں سے ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ ایسی صورت میں آپ نیا میسج بھیجنے کیلئے ونڈو کھولیں پھر کینسل کا بٹن دبادیں اور دخل اندازی کرنے والے میسجر کو ڈیلیٹ کردیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنا پیغام (SIRI) میں بھیجیں۔
 

شیئر: