Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی کی نئی شروعات کرونگی،کنگنارناوٹ

ممبئی ... بالی وڈ اسٹار کنگنا رناوٹ نے2017 میںشادی کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے شریک سفر منتخب کر لیا تاہم انکے جیون ساتھی کا نام سامنے نہیں آسکا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر زندگی کی نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں ،اسی سال شادی کا ارادہ ہے۔ وقت آنے پر انپے شریک سفر کے بارے میں بتاﺅں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ رتک روشن کو لکھے میرے خطوط کو دنیا کے سامنے برے طریقے سے پیش کیا گیا۔اس وقت میں خود کو دنیا کے سامنے بے لباس محسوس کر رہی تھی اور راتوں کو روتی تھی۔

 

شیئر: