Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے: زاہد کی لاجواب بیٹنگ

 
فالکنزنے سنسنی خیز میچ میں فونٹی اسٹارز کوصرف 4رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،ریاض فائٹرز سوات ٹائیگرز کے خلاف میچ میں97 رنز ر پر آوٹ ،حارایونائیڈد99 رنز پر ڈھیر ہو گئی
 
ناصر عباسی ۔ ریاض
 
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور سعودی انوسٹمنٹ بینک کے تعاون سے جاری ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں راونڈ میں سنسنی خیز میچز کھیلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حریمالہ لیگ میں،پنجاب اسٹارز کی ٹیم نے کے ایف ایس ایچ گرین کے خلاف 79 رنز سے کامیابی حاصل کی۔پنجاب اسٹارز کی ٹیم نے3 وکٹوں کے نقصان پر179 رنزبنائے جس میں ظہیر 49 اور نعمان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔179رنز کے تعاقب میں، کے ایف ایس ایچ گرین کی ٹیم 100 رنز پر آل آوٹ ہو گئی جس میںآصف علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ توصیف نے 3وکٹیں حاصل کیں۔کشمیر اسٹرائیکرزکی ٹیم نے جی کے آئی آئی ایس سی کو6 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ جی کے آئی آئی ایس سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر147 رنزبنائے جس میںشاہد نے 37 اور شاہنواز نے 35 رنز اسکور کئے جبکہ فیضان کاشونے2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کشمیر اسٹرائیکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میںحاصل کر لیا جس میںعاصم 54 اور اشفاق 25 رنز بنا کر حاوی رہے جبکہ شاہنواز نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ایک اور میچ میں،ریاض فائٹرز کی ٹیم نے سوات ٹائیگرز کے خلاف55 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ریاض فائٹرز 97 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آوٹ ہو گئی جس میں اسراراور زرداد نے3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہارون نے 36 رنز بنائے۔97رنز کے تعاقب میں، سوات ٹائیگرز کی ٹیم42 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ماجد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلال نے 3 اور ہارون نے2 وکٹیں حاصل کیں۔فالکنزنے سنسنی خیز میچ میں فونٹی اسٹارز کوصرف 4رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فالکنز کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر150 رنزبنائے جس میں زاہد نے 40 اور فرخ نے 32 رنز اسکور کئے جبکہ آفاق نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں فونٹی اسٹارز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنا پائی ۔ حائر لیگ میں،ڈیٹیکون ایگلزکی ٹیم نے ٹی بی سی سی کے خلاف57 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ایگلز کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا ہدف دیا۔ آفتاب 57، رضوان 46 اور امداد 41 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں ٹی بی سی سی کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںحکیم نے 35 رنز اسکور کئے۔دلبر نے 4 جبکہ عمر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کشمیر کی ٹیم نے کراچی ڈولفنز کو35 رنزسے شکست دی ۔کشمیر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کا ہدف دیا جس میں اشفاق نے 49 اور عامر نے 32 رنز اسکور کئے ۔ زین نے 3 جبکہ سلمان نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں ڈالفنز 6 وکٹوں کے نقصان پر139 رنز بنا پائی جس میں رضوان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عامر اورفیصل نے2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ایک اور میچ میں،تھیلزسی سی نے پختونخوا گلیڈی ایٹرز کے خلاف7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پختونخوا گلیڈی ایٹرز نے131 رنز کا ہدف دیاجس میںامجدنے 47 رنز بنائے۔ شجاع نے 4 جبکہ قیصر نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میںتھیلزسی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.4 اوورز میں حاصل کر لیاجس میںقیصر نے 41 اور آفتاب نے 36 رنز بنائے۔گرین بنگلہ نے ٹائیگرز سی سی کو106 رنز سے مات دی۔گرین بنگلہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر226 رنز کا ہدف دیا جس میںزاہد الاسلام نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیف الاسلام بادل نے 61 رنز اسکور کئے ۔ جنید نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔226 رنز کے تعاقب میں،ٹائیگرز 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںذاکر، شاہد، زاہد اورراجونے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
درعیہ لیگ میں،فونکس سی سی کی ٹیم نے آبانا سی سی کو68 رنز سے مات دی۔فونکس نے4 وکٹوں کے نقصان پر168 رنز کا ہدف دیا۔آصف 89 اور فرقان 45 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ عمر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میںآبانا سی سی کی ٹیم 100رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آصف، عمار اورانتر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بٹگرام زلمی نے اتحادسی سی کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اتحاد سی سی کی ٹیم نے9 وکٹوں کے نقصان پر155 رنز کا ہدف دیا جس میں تلسین نے 68 رنز اسکور کئے۔ شعیب نے3 جبکہ نعیم نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں،بٹگرام زلمی نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر156 رنز پر حاصل کر لیا جس میںنعیم نے 40 اور شعیب نے 30 رنز اسکور کئے۔ ایک اور میچ میں،پاک رائڈرز سی سی نے سمیشرز سی سی کے خلاف 50 رنزسے کامیابی حاصل کی۔ پاک رائڈرز نے4 وکٹوں کے نقصان پر212 رنز کا ہدف دیا جس میںشہریار نے 73،راشد نے 46 اور فواد نے 41 رنز بنائے جبکہ ذیشان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں سمیشرز سی سی 9 وکٹوں کے نقصان پر162 رنز بنا پائی۔طلال نے 52 اور سعد نے 37 رنز اسکور کئے۔ ماجد نے 3 جبکہ حلال نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کنگ لائنز نے آفریدی سی سی کو4 وکٹوں سے شکست دی ۔آفریدی سی سی نے9 وکٹوں کے نقصان پر150 رنز کا ہدف دیا جس میںعمران نے 59 رنز اسکور کئے۔ جہانگیر نے 4 جبکہ محاسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کنگ لائنز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیاجس میں رونی نے 47اور محاسن نے43 رنز بنائے۔فاروق اور سرفراز نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ آل اسٹارز سی سی نے ریاض واریئرزسی ایس کے کو 6 رنز سے شکست دی۔واریئرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے جس میں بلال 42 اور عبدالغفور28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ داود نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آل اسٹارز سی سی نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میںحاصل کر لیاجس میں حلال 82 اور حارس 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاک اسٹیلنز نے حارا یونائیڈدکو 81 رنز سے مات دی۔پاک اسٹیلنزنے 4 وکٹوں کے نقصان پر180 رنز کا ہدف دیا جس میںعقیل نے 50 اور انصار نے 46 رنز اسکور کئے جبکہ عبداللہ نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میںحارایونائیڈد99 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
 ینگسٹر زنے کنگڈم واریئرز کو7 وکٹوں سے شکست دی۔ کنگڈم واریئرز نے 108 رنز کا ہدف دیاجس میںاحسان چیمہ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ینگسٹرزنے میچ 14اوورز میں جیت لیاجس میں عبدالرحمن نے 52 اور انیس نے 23 رنز اسکور کئے۔ حال ہی میں آر سی اے نے آر سی اے کمپلیکس کے گراونڈز کے پویلینز کی مرمت کرائی۔ اس موقع پر آر سی اے پیٹرن اور چیئرمین محمد انور نے ان پویلینز کا افتتاح کیا۔
******

شیئر: