Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال پر پھرجوتا پھینک دیا گیا

نئی دہلی... عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر جو دہلی کے وزیراعلیٰ بھی ہیں اتوار کی شام روہتک پہنچنے پر جوتا پھینکا گیا۔ یہ واقعہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف "تجوری توڑ، بھانڈا پھوڑ" نامی ریلی کے دوران پیش آیا جب وہ دہلی سے روہتک پہنچے تھے۔ کیجریوال نے ابھی اپنی تقریر شروع ہی کی تھی کہ میڈیا کیلئے مختص کئے گئے حصے میں بیٹھے ہوئے ایک شخص نے ان پر جوتا پھینکا مگر نشانہ چوک گیا اور کیجریوال محفوظ رہے۔ جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت وکاس کمار کے نام سے کرلی گئی جو ضلع دادری کا رہنے والا ہے۔ اسے جوتا پھینکتے ہی عام آدمی پارٹی کے حامیوں نے دبوچ لیا اور بری طرح زردکوب کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے حوالات میں رکھاگیا ہے جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کیجریوال نے ریلی سے خطاب جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مودی بزدل اور ڈرپوک ہے اور اس نے آج یہ بات ثابت بھی کردی۔ میں سمجھتا ہو ںکہ اس واقعہ کے پیچھے انہی کا ہاتھ ہے۔ 

 

شیئر: