Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش کا پارٹی صدر مقرر ہونا غیر آئینی ہے ،ملائم

 لکھنو... یوپی میں حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی عملاً دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ اتوار کو اکھلیش یادو کو پارٹی کے غیرمعمولی قومی کنونشن میں قومی صدر منتخب کرلیا گیا۔ کنونشن میں سماجوادی پارٹی کے 229 میں سے 200 ارکان اسمبلی اور وزراءنے شرکت کی۔ کنونشن نے اکھلیش کو نیتا جی ملائم سنگھ کا سیاسی اثاثے قرارا دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی الیکشن انہی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ پارٹی کے ریاستی صدر شیوپال یادو کو عہدے سے برطرف کردیا گیا جبکہ پارلیمنٹرین امر سنگھ کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان بھی کیاگیا۔ دوسری طرف ملائم سنگھ یادو نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پروفیسر رام گوپال یادو ، کرن نندھا اور رکن پارلیمنٹ نویش اگروال کو پارٹی سے نکال باہر کیا۔

 

شیئر: