Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد حملے کا مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے، اردگان

انقرہ.. ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کا مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے ۔ قوم ان سازشوں اور مکروہ کاموں کے خلاف متحد رہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ قوم اپنے حوصلے بلند رکھے ۔ ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سال نو کے موقع پر حملہ ترکی کو غیر مستحکم کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔ دہشتگرد ملک میں امن و امان بگاڑنا چاہتے ہیں ۔ نائٹ کلب پر حملے کا مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے ۔دھماکے اور اس قسم کے حملے ملک میں انتشار اور فساد برپا کرنا ہے ۔ قوم ان سازشوں اور مکروہ کاموں کے خلاف متحد رہے اور اپنے حوصلے بلند رکھے ۔ انہوںنے کہا کہ ترکی دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

شیئر: