Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ کا تعزیتی اجلاس

کویت (محمد عرفان شفیق)کویت کی معروف سماجی شخصیت ملک نور محمد کی وفات پر فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ کا تعزیتی اجلاس ہواجس میں کویت میں سابق سفیر محمد اسلم خان اور لیبر اتاشی ڈاکٹر جاوید عمر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءنے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سابق سفیر نے کہا کہ ملک نور محمد کے بچھڑنے کا غم کویت میں ہر پاکستانی کو ہے۔ لیبر اتاشی ڈاکٹر جاوید عمرنے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر ظفر شیخ نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس انسان تھے اورجس کام کا بھی بیڑا اٹھایا اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اجلاس میں موجود تمام شرکاءملک نور محمد کی وفات کوناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ آخرمیں سابق ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر نے دعائے مغفرت کرائی۔

شیئر: