Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی نرالی تقریب: پیسے کی وصولی مہمانوں سے

  لندن ......... یہاں ممس نیٹ نامی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ کو لوگ حیرت اور دلچسپی سے پڑھ رہے ہیں جس میں ایک خاتون نے شادی کی ایک ایسی نرالی تقریب کا حال بیان کیا ہے جس میں مہمانوںسے کھانے کے پیسے وصول کئے گئے۔ خاتون کا کہناہے کہ انسے ایک کپ چائے کے لئے ڈھائی پونڈ رقم وصول کی گئی جو بہت نچلی اور چھوٹی حرکت ہے۔ خاتون کے مطابق اس نے شادی کی تقریب میں جب کافی دیر تک کچھ سامنے نہیں آیا تو انہوں نے ایک کپ چائے کا آرڈر دیدیا۔ جسکے لئے ان سے ڈھائی پونڈ وصول کئے گئے۔ دوسرے مہمان بھی اس انتظام پر حیران ہوئے اور کہا کہ ریفریشمنٹ کا کچھ نہ کچھ انتظام ضرور ہونا چاہئے تھا۔ خاتون نے نیٹ صارفین سے یہ بھی پوچھا ہے کہ وہ اس واقعہ پر برہم ہونے پر حق بجانب ہیں یا نہیں۔ بیشتر نے خاتون کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ شادی کی تقاریب میں لازمی ہے کہ دولہا اور دلہن کی طرف سے یا انکے دوست احباب کی طرف سے مہمانوں کی کچھ نہ کچھ خاطر تواضع ضرور ہوتی ہے۔ بعض صارفین کے خیال میں شاید اس جوڑے کی جیب تنگ تھی اور انہیں مختلف اخراجات سے روکنا انکی مجبوری بن گیا تھا۔
 

شیئر: