Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: قے اور متلی کی بیماریوں میں اضافہ

  لندن..... برطانیہ میںمتلی اور قے کا سبب بننے والے وائرس اور بیماریوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نورووائرس سے متاثرہ افراد کی اکثریت چند روز میں ٹھیک ہوجاتی ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2016ءمیں ایسے مریضوں کی تعداد میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ5 برسوں میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی شرح ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2016ءمیں ایسی کیفیات سے دوچار مریضوں کی تعداد 2435رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہی اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسہال اور پیٹ کے امراض میں بھی اضافہ ہوا مگر سرکاری اسپتالوں میں ان پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ مریضوں کو صرف یہ مشورہ دینے پر اکتفا کیا گیا کہ زیادہ پانی میں پیراسٹامول کی گولیاں لیں اور دوسرے حفاظتی اقدامات کریں۔ نیشنل انفیکشن سروس کے ڈائریکٹر پروفیسر نک فن کا کہناہے کہ حالات اب بھی پوری طرح قابو میں نہیں آئے ہیں اسلئے اسہال ، قے اور دوسرے پیٹ کے امراض میں اضافے کا امکان موجود ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔
 

شیئر: