Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کندھے کی تکلیف دل میں خرابی کی نشاندہی

  اوٹاہ..... ماہرین صحت بڑی حد تک اس بات پر متفق ہیں کہ معمولی سی معمولی تکلیف اور پریشانی کسی بڑی پریشانی کسی بڑی پریشانی ، بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے ۔ تازہ تحقیق میں امریکہ کی اوٹاہ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر کرٹ ہیگ مانی کی نگرانی میں مرتب ہوئی ۔ کہا گیا کہ معمولی سی معمولی تکلیف پر بھی فوری اور سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت رہتی ہے ۔ کندھے کی تکلیف اس بات کی علامت ہے کہ متعلقہ شخص کے دل میں کوئی نہ کوئی خرابی ضرور ہے جو کسی وقت بھی آگے بڑھ کر خطرناک بیماری کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اسی طرح کھانسی کا تواتر سے حملہ ہونا بھی عارضہ قلب کی علامت ہے اسلئے ایسی تکالیف میں مبتلا افراد کو کسی صورت میں بھی غفلت اور تن آسانی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری کیلئے سائنسدانوں نے ایسے 1226ماہر کاریگروں کے حالات کا جائزہ لیا جو دوران کار اسی قسم کی چھوٹی موٹی تکالیف کا شکار ہونے اور غفلت برتنے سے عارضہ قلب ، سرطان، ذیابیطس اور دوسری بڑی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔ یہ رپورٹ اوکوپشنل اینڈ انوائرمنٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
 

شیئر: