Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثات سے محفوظ رکھنے والی جین دریافت

  سان فرانسسکو..... سائنسدانوں نے ایسے جین دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسان کو مختلف حادثات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اگر حادثات ہوجائیں تو بھی اسکے نقصانات اس جین کی بدولت کم یا بہت معمولی ہوسکتے ہیں۔ نودریافت جین جینیاتی سائنس کے ماہرین نے جینیاتی تدوین کاری کے بارے میں تحقیق کے دوران ڈھونڈ نکالی ہے۔ مگر جینیات کی تدوین کاری کے نتائج خطرناک بھی ہوسکتے ہیں اسکے ذریعے جراثیمی ہتھیار بھی تیار ہوسکتے ہیں جبکہ غلط استعمال سے انسانی حفاظت اور سمجھ بوجھ کا بھی دیوالیہ ہوسکتا ہے۔ مگر نیا جین دریافت کرنے والے سائنسدانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں پڑ بھی جائے تو وہ اسے محدود کم یا ناکام بناسکتا ہے ۔ اسکی تیاری میں اینٹی کرسپ نامی پروٹین سے بھی مددلی جاسکتی ہے جبکہ ان میں ڈی این اے خامروں کے ٹکڑے بھی استعمال ہوئے ہیں۔ دوسری تمام سائنسی دریافتوں کی طرح نیا جین بھی مثبت اور منفی دونوں پہلووں کا حامل ہے۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے سائنسدانوں نے ایک خاص قسم کے بیکٹریا لسٹریا کے 300اسٹرینز کا تجربہ کیا تھا۔
 

شیئر: