Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ دیر برش کرنا دانتوں کیلئے خطرناک

لندن .... دانتوں کو باقاعدگی سے برش کرنا اور صاف ستھرا رکھنا بڑی اچھی بات ہے مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کو برش کرنے کی عادت اتنی زیادہ بھی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ جنون کی حدوں کو چھولے۔ کہتے ہیں کہ دانتوں کو زیادہ برش کرنے کے نتیجے میں سارے دانتوں کا خود بھی صفایا ہوسکتا ہے۔ انسانی فطرت یہی ہے کہ جب تک دانتوں میں تکلیف نہ ہو لوگ اپنے دانتوں کی جانب خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے۔ دانتوں، مسوڑھوں اور جبڑوںکی تکلیف جب رات بھر جگائے رکھتی ہے تب بھی لوگ اصل مسئلے کی طرف کم ہی توجہ دیتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس دانت صاف کرنے کا بھی وقت نہیں ہوتا اور پھر یہ کہ وہ کاربوہائیڈریٹ مشروبات سے بھی برابر لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں حالانکہ یہ دانتوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ صرف ایسے ڈرنکس ترک کرکے دانتوں کی حالت بہتر رکھی جاسکتی ہے۔ سرد موسم میں دانتوں کی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت پڑتی ہے۔ دانتوں کو برش کرنے کا دورانیہ 2سے 3منٹ تک رہنا چاہئے ۔ اس سے زیادہ برشنگ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی ڈینٹل ایسوسی ایشن نے بھی کہا ہے کہ زیادہ برش کرنے سے دانتوں کی حساسیت زیادہ ہوتی ہے۔ دانتوں میں تکلیف کی صورت میں نمک آمیز گرم پانی سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: