لندن ..... آج کے دور میں جبکہ مٹاپا اور وزن کا مرض عام ہوگیا ہے بہت سے لوگ وزن کم کرنے کیلئے طرح طرح کے نسخے استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بات کا اہتمام شرو ع کردیتے ہیں کہ انکے کھانے میں روغن یا چربی زیادہ نہ ہو لیکن تازہ ترین تحقیق کے مطابق زیادہ مثبت اور موثر اثرات کے لئے کم کاربو ہائیڈریٹ والی خوراک زیادہ کارگر ہوتی ہے ایسی خوراک کم از کم 6مہینے تک موثر ثابت ہوتی ہے۔ ساوتھ بیچ اورٹیکنس میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے کم مرغن غذائیں استعمال کیں ۔ انہوں نے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ 4کلو گرام وزن کم کیا لیکن جن لوگوں نے اپنے کھانے میں کم کاربو ہائیڈریٹ کا استعمال رکھا انہیں نسبتاً زیادہ اور دیرپا فائدہ ہوا۔ ایریزونا کے مایوکلینک کے ڈاکٹر ہیتھ فیلڈ کے بیان کے مطابق کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا بڑی محفوظ رکھتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اچھی صحت کیلئے خالص غذاوں کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے۔