Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ودیا بالن38سال کی ہوگئیں

نئی دہلی...بالی ووڈ میں سنجیدہ اداکاری کے لیے پہچانی جانے والی اداکارہ ودیا بالن 38 سال کی ہو گئیں ۔ 1979 کو کیرالہ میں پیدا ہوئی ودیا بالن بچپن سے اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتی تھیں۔ 1995 میں ودیا بالن کو زی ٹی وی کی سیریل ہم پانچ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلموں میں کریئر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہوئی بنگلہ فلم ”بھالوتھیکو“سے کیا۔ بالی ووڈ میں کریئر کا آغاز 2005 میں ریلیز ود ھوونود چوپڑا کی فلم ”پرینیتا“ سے کیا۔ عمدہ اداکاری کے لئے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ودیا بالن کے ساتھ سنجے دت اور سیف علی خان بھی تھے۔ 2006 میں ودیا بالن کو پھر ودھوونود چوپڑا کی فلم ”لگے رہو منا بھائی“ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ودیا کی اداکاری کو ناظرین کی ستائش ملی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 

شیئر: