Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ، یکم جنوری کوسب سے زیادہ قدرتی اموات

نیویارک... امریکہ میں سب سے زیادہ قدرتی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں جبکہ 25دسمبر سے اموات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔طبی سائنسدان تاحال اس ”پراسراریت “ کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔ڈیلی میل میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی تحقیق شائع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین طب نے امریکہ میں 25سال کے دوران موت کے تصدیق نامے جمع کئے۔تحقیق کی ضرورت بھی اس وقت پڑی جب یہ بات عام ہونے لگی کہ جنوری میں اموات زیادہ ہورہی ہیں۔اس تحقیق میں حادثات کی موت کو سامنے نہیں رکھاگیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ یکم جنوری کو قدرتی اموات میں5فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔اکثر افراد بیماری،بڑھاپے اور دیگر مہلک امراض کی وجہ سے چل بستے ہیں۔اس پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔

شیئر: