Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی آزمائش والے ٹی وی شو بچوں

  لندن..... بچوں کی ذہانت اور سمجھ بوجھ کے حوالے سے حالیہ تحقیق کے مطابق ذہنی تربیت کے ٹیلیویژن پروگرام اور گیمز بچوں کی سمجھ بوجھ میں نمایاں اضافہ کا سبب بنتے ہیں جسکی وجہ سے انکی بصری صلاحیتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ زیر تجربہ بچوں کی ذہنی تربیت کیلئے سائنسدانوں نے مختلف گیمز سے بھی مدد لی تو پتہ چلا کہ ذہنی آزمائش والے کھیلوں میں ان بچوں نے بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ مختلف حرکات اور سکنات کا بھی بہتر ادراک رکھتے ہیں۔ تجربے کے دوران ان بچوں کو متحرک ہجوم میں سے کسی خاص چیز کی شناخت کیلئے بھی کہا گیا تھا۔ تجربے کے ایک سال بعد یہ بھی پتہ چلا کہ ایسے بچوں کی ذہنی استطاعت اور سمجھ بوجھ نمایاں طور پر اچھی اور مستحکم رہی ہے۔
 

شیئر: