Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان کے قومی بجٹ کا اعلان

مسقط۔۔۔۔۔سلطنت عمان نے 2017کے قومی بجٹ کا اعلان کردیا۔ 8.5ارب ڈالر خسارہ متوقع ہے۔ عمانی حکومت نے امکان ظاہرکیا ہے کہ 2017کے دوران سرکاری اخراجات 1.7ارب ریال ہونگے 8.7ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔ 3ارب ریال کا خسارہ بجٹ ہے۔ عمانی حکومت نے2016کے پروگرام میں 11.9ریال کے اخراجات 8.6ارب ریال کی آمدنی اور 3.3ارب ریال خسارے کی توقع ظاہر کی تھی تاہم حقیقی خسارہ توقعات سے زیادہ ہوگیااور 2016کے پہلے 10ماہ کے دوران خسارہ 4.8ارب ریال تک پہنچ گیا۔قومی بجٹ میں مکانات کیلئے504.13ملین ریال ، ٹرانسپورٹ ، ٹیکنا لوجی وغیرہ کیلئے56ملین ریال اور سماجی کفالت کی مد میں 486.7ملین ریال مختص ہیں۔

شیئر: