Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹوں کی بندش،این آر آئیز کیلئے سہولت کا اعلان

ممبئی... ریزرو بینک آف انڈیا نے 30 دسمبر کو ہزار اور500روپے کے نوٹوں کی تبدیلی کی مہلت ختم ہونے کے بعد ایک بیان میں بیرون ملک رہنے والے این آر آئیز کو سہولت د ینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے علاوہ ایسے ہندوستانی شہری جو نوٹوں کی منسوخی کی تاریخ سے قبل بیرون ملک سفر پر تھے اور وہ 30 دسمبر تک واپس نہیں ہو پائے ان کو بھی نوٹوں کی تبدیلی کی سہولت دی گئی ہے۔ این آر آئیز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہزار اور 500کے منسوخ شدہ پرانے نوٹ جون 2017 ءتک تبدیل کراسکتے ہیں لیکن ا نہیں ایف ای ایم اے کے قواعد و ضوابط کا احترام کرنا ہوگا۔ ایف ای ایم اے کے تحت این آر آئی صرف 25 ہزار روپے تک ہندوستانی کرنسی وطن سے بیرون ملک لے جاسکتا ہے جون تک یہ رقم کسی این آر آئی کے پاس ہے تو وہ تبدیل کرسکتا ہے۔ ریزرو بینک کے بیان میں کہا گیا کہ این آر آئی جو 9 نومبر 2016 ءسے 30 دسمبر 2016 ءکے درمیان بیرون ملک رہے ان کے پاس انڈین کرنسی موجود ہے انہیں تبدیل کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔ آر بی آئی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جو این آر آئیز نہیں ہیں وہ 31 مار چ تک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ نیپال، بھوٹان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں مقیم ہندوستانیوں کو سہولت نہیں دی جائے گی۔ 

 

شیئر: