Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی خاتون عمانی پولیس سربراہ

عمان ..... میجر جنرل شیخہ بنت عاشور کو عمان پولیس کی پہلی خاتون انسپکٹر جنر ل تعینات کر دیا گیا ۔ عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق شیخہ الحمبصیہ پہلی عمانی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز کی گئی ہیں ۔ انہو ں نے 1990 عمانی پولیس میں سپاہی کی حیثیت سے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا بعدازاں 1996 میں شیخہ کو خواتین کے شعبہ میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی اور انہیں خواتین کے شعبے کا سربراہ بنایا گیا ۔ شیخہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے سپاہی کے عہدے سے آغاز کیا ۔ آج میں جس عہدے پر پہنچی ہوں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہوتی ۔ شیخہ کا کہنا تھا کہ اسکے کام سے گھریلو زندگی قطعی طور پر متاثر نہیں ہوتی ۔ وہ ایک بیوی بھی ہے اور ماں بھی۔

شیئر: