Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی اسلحہ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے،سندھ حکومت

کراچی ... اپیکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں کراچی آپریشن کو مزید موثر اور تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پیرکووزیر اعلی سندھ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نئے کور کمانڈر کراچی اور نئے ڈی جی رینجرز نے عہدے سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے میں مکمل تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا کہ غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور دکانوں پر کریک ڈاون کیا جائے ۔ اب تک جتنا اسلحہ پکڑا گیا ہے ۔اس میں سے 40 فیصد اسلحہ مقامی طور پر تیار ہوا ہے ۔ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعلی نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا حکم دیا ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح عمل پیرا نہیں۔ وفاق نے مدارس سمیت غیر قانونی اسلحہ کے حوالے سے بھی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعلی سندھ اور اجلاس کے شرکا نے وفاقی حکومت کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں رہا۔ وہ صرف ہنگامی بنیادوں پر سیاسی فیصلے کرتی ہے۔
 

شیئر: