Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: ”کیا آج کا نوجوان قائداعظم کا نوجوان ہے“ کے زیر عنوان سیمینار

 
سفیر پاکستان مہمان خصوصی شہزاد مغل، پاک یوتھ سوسائٹی کے صدر قاضی محمد اصغر کی شرکت 
 
دوحہ (دانیال احمد ) پاکستانی سفارتخانہ قطر میں پاک یوتھ سوسائٹی کے زیراہتمام یوم قائد کی مناسبت سے مباحثہ منعقد کیا گیا جس کاعنوان تھا ”کیا آج کا نوجوان قائد اعظم کا نوجوان ہے“ناظم تقریب چوہدری طاہر نے تقریب کی ابتدا ءمیں صدر پاک یوتھ سوسائٹی قاضی محمد اصغر ، صدر تقریب حافظ جنید سیال اور مہمان خصوصی شہزاد احمد مغل اورحاضرین کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری سلمان طاہر چوہدری نے حاصل کی۔ سوسائٹی کے صدر قاضی محمد اصغر نے خطبہ استقبالیہ میں پاکستان ایمبیسی، سفیر پاکستان اور تمام حاضرین اور شرکا ءکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک یوتھ سوسائٹی گزشتہ 35 سال سے یوم قائد کے موقع پر مباحثہ کا اہتمام کررہی ہے۔ مباحثے کے قواعدوضوابط پاک یوتھ سوسائٹی کے کمیونیکشن سیکریٹری عرفان حیدر نے پیش کئے۔ مباحثے کےلئے منصفی کے فرائض پروفیشنل ٹوسٹ ماسٹرز کے سابق صدر رانا نثار احمد، ٹوسٹ ماسٹرز کے ہی مقرر اور ٹرینر عابد حسینی اور سابق جی ایم قطر اسلامی بینک وصی چوہدری نے انجام دیئے۔ مباحثے کے آغاز میں قائد حزب موافق اسد ہارون اور قائد حزب مخالف ڈاکٹر ثمینہ خان نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ حزب موافق کی طرف سے رضا حسین، سعد افضل، سلیم اور ابراہیم جبکہ حزب مخالف کی جانب سے عائشہ حسن، محمد فیاض اور فرتاش سید نے دلائل دیئے۔ مباحثے کے اختتام پر فریقین کے قائدین نے تقاریر کے بعد زیر بحث موضوع کو سمیٹا۔ محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔پاکستانی نوجوان گلوکار قوسین علی اور گٹارسٹ اطہر حسین نے ملی نغمے پیش کئے۔ اس کے بعد مباحثے کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ فرتاش سید نے پہلی، رضا حسین نے دوسری اور عائشہ حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس جبکہ دیگر شرکا ءکو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی شہزاد مغل نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصول سکھائے۔ آج پاکستان میں قائم دینی مدارس قائد کے پہلے اصول یعنی ایمان کو نبھا رہے ہیں۔ پاک فوج دنیا بھر میں نظم و ضبط کی علامت ہے جبکہ چاروں صوبوں کا اکٹھا ہونا اتحاد کی زندہ مثال ہے۔ ناظم تقریب طاہر چوہدری نے پاکستان ایمبیسی اور حکومت قطر کا شکریہ ادا کرکے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔ 
 

شیئر: