Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں موٹر سائیکل سواروں کو انعام

دبئی ..... محکمہ ٹریفک پولیس نے قوانین پر عمل کرنے والے موٹر سائیکل سواروں میں تحائف تقسیم کئے ۔ امارات ٹوڈے کے مطابق دبئی پولیس نے ساحل پر شوقیہ موٹر سائیکل چلانے کے قوانین مقرر کئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکلیں ضبط کر لی جاتی ہیں ۔ اس حوالے سے دبئی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سیف مھیرنے بتایا کہ گزشتہ برس خلاف ورزی کرنے پر 9 سو موٹرسائیکلیں ساحل کے مختلف مقامات سے ضبط کی گئی تھیں ۔ گزشتہ برس107 موٹر سائیکل حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔اس ضمن میں کرنل مھیر نے مزید کہا کہ جو موٹر سائیکل سوار قانون کی پاسداری کرے گا اسے انعام دیاجائےگا اس کے برعکس خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ کا سامنا کرنا ہوگا۔ 
 

شیئر: