Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے اسکول میں قائداعظم ڈے پر تقریب

 
نئی نسل کو قائد اور پاکستان کے حصول کی جدوجہد سے آگاہ کرنا ضروری ہے،یہ بچے مستقبل کی ضمانت اور قیمتی سرمایہ ہیں انکی تعلیم و تربیت پر والدین اور اساتذہ توجہ دیں
 
جی ایس ایوب
 
صبیا ءاسکول جازان میں قائداعظم ڈے پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جازان کی سماجی شخصیت لیاقت علی مہمان خصوصی تھے۔ بچوں نے قائد اعظم کی شخصیت پر تقاریر کیں ۔ ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے۔ اسکول کے ٹیچر محمد شاہد نے مہمان خصوصی اور دیگر تمام حصہ لینے والے بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہاپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جن کی ولولہ ا نگیز قیادت میں پاکستان کا حصول ممکن ہوا ۔ مہمان خصوصی لیاقت علی نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو قائد کی شخصیت اور پاکستان کے حصول کیلئے کی گئی جدوجہد سے آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ قائد سے عقیدت اور پاکستان سے محبت بچوں کے چہروں سے عیا ں ہے۔ یہ بچے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت پر والدین اور اساتذہ توجہ دیں۔ مہمان خصوصی نے تقاریر مقابلے کے بچوں میں انعامات اور قیمتی تحائف تقسیم کئے۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں عائشہ جبار، طیبہ، ریحانہ مختار، زینب جاوید، فضا مقصود، ہنزہ ، احمد، ہاشم، دانش حماد، عبداللہ کاشف، حمزہ شاہد اور محمد شعیب شامل ہیں۔
******

شیئر: