Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندش سے300 افراد کی جان گئی، کانگریس

 نئی دہلی ...کانگریس نے ہزار اور 500 کے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ کو ملک بھر میں زبردست مالی بحران اور بربادی لانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بند کیے جانے سے کشمیر میں بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ نوٹ بندی کے فیصلے سے کس قدر کالا دھن برآمد ہوا اور کتنے کروڑ روپے ضبط کئے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان سب کی تفصیلات عام کرنی چاہئے۔ ریاستی کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں اے ٹی ایمزور بینکوں کے باہر کھڑے لوگوں کو اپنا قیمتی وقت اپنے ہی پیسے نکالنے میں لگانا پڑا اسی دوران 300 سے زائد لوگو ں کی جان گئی جس کے لئے مرکزی حکومت ہی ذمہ دار ہے۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے لوگ اپنے ہی مال کو حاصل کرنے کے لئے ایک طرح سے بھکاری بن گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ نوٹ بندی کے اس اقدام سے ملک کے ساتھ ریاست کے صنعتی شعبے کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

شیئر: