Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پیرنٹس گروپ الخبر کی یوم قائد پر تقریب

 
سفارتخانے کے ایچ او سی سردار محمد خٹک مہمان خصوصی تھے،اسکول پرنسپل اعزازی مہمان تھے ،مزمل حسین نے تقریب کی صدارت کی
 
تنویر ملک ۔ الخبر
 
منطقہ الشرقیہ کی سماجی تنظیم پاکستان پیرنٹس گروپ نے 2016ءکو پروقار طریقے سے رخصت کرتے ہوئے حسب روایات بانی پاکستان کے یوم کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔
مہمان خصوصی سردار محمد خٹک (ایچ او سی سفارتخانہ پاکستان ریاض) تھے۔ اعزازی مہمان چوہدری نیاز احمد (پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر) جبکہ صدارت پر پاکستان پیرنٹس گروپ کے صدر مزمل حسین نے کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض الطا ف صادق نے انجام دیئے۔ عبداللہ نعمان نے قرآن پاک کی آیات تلاوت کرتے ہوئے پروگرام کا آغازکیا ۔ پاکستان پیرنٹس گروپ کے ممبر افضل طور نے نعت رسول پیش کی۔ اسکول طالب علم عاطف الطاف نے ملی نغمہ سنا یا اور داد حاصل کی۔ پرائمری اسکول کی طالبات زنیرہ مزمل او رمریم آصف نے بھی ملی نغمے سنائے اور داد حاصل کی۔ 
اسکول کے طالب علم عثمانی نے انگریزی میں قائد کی زندگی کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ آصف جبار اور ڈاکٹر عبدالغفور نے بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔
فیڈرل بورڈ آف پاکستان کے زیر اہتمام سال 2016ءمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی سردار خٹک نے انعامات تقسیم کئے ۔ اعزازی شیلڈ چوہدری نیاز احمد کو دی گئی۔ پاکستان پیرنٹس گروپ کے صدر مزمل حسین شاہ نے سردار خٹک کو شیلڈ پیش کی۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں قائد کی زندگی پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو محنت سے پڑھنے کی تلقین کی۔ مزمل شاہ نے اختتامی تقریر میں تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔پرتکلف عشائیہ کیساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ 
******

شیئر: