Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصاب شکن ملازمتیں صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں، ماہرین

انڈیانا ..... ملازمتوں او رکاموں کی نوعیت وقت اور مقام کے اعتبار سے مختلف ہوتی رہتی ہے۔ کچھ کام عام سے ہوتے ہیں جو نہ تو بہت مشکل ہوتے ہیں اور نہ آسان لیکن بہت سے لوگوں کو ایسے کام بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جنہیں جان جوکھوں کا کام کیا جاسکتاہے۔ اب یونیورسٹی آف انڈیانا کے بزنس اسکول کے سائنسدانوں اور محققوں نے انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کو اعصاب شکن قسم کے مشکل کاموں سے گھبرانے کے بجائے خوش ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح کام کرنے والوں کی صلاحیت کار میں اضافہ ہوتا ہے اور کارکن کی پیداواری استعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ مشکل کام آپ کے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالنے کے قابل بناتا ہے اور جو لوگ تندہی سے کام کرتے ہیں وہ مسائل کا حل بھی نکال لیتے ہیں۔ اس طرح کارکنوں میں خود اعتمادی بھی بڑھتی ہے اور ادارے میں بھی انکی قدر بڑھ جاتی ہے۔ نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مشکل کاموں کی انجام دہی کے دوران اور اسکے بعد طمانیت اور مسرت سے سرفرازی کا احساس پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کارکن اس دوران خود کو اور جذبات اور احساسات کو برگشتہ نہ ہونے دیں اور قابو میں رکھیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ تقریباً10ہزار کارکنوں کی کارکردگی اور انہیں میسر حالات کار کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ اعصاب شکن کاموں میں الجھ کر حوصلہ ہار دیتے ہیں وہ سرطان سمیت مختلف خطرناک بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔
 

شیئر: