Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے صلاحیت تفہیم کا سبب ڈھونڈ لیا

  میسا چوسٹس ...... مقامی انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے انسان کی صلاحیت تفہیم یا سمجھ بوجھ کی قوت میں کمی کی بنیادی وجہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے او رکہا ہے کہ یہ کیفیت ڈسلیکسیا کے نام سے روشناس کرائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ ڈسلیکسیا ایسی کیفیت ہے جو انسان کو بڑی حد تک مفلوج اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیتی ہے مگر تطبیق کا عمل ایک ایسا عمل ہے جو دماغی صلاحیت کار میں اضافہ کرتی ہے۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انکے خیال میں نئی تحقیق اپنی قسم کی پہلی تحقیق ہے جو بعض لوگوں کی سوجھ بوجھ میں کمی کی بنیادی وجہ سمجھی جاسکتی ہے۔ اگر یہ ڈسلیکسیا کا عنصر نہ ہو تو انسان اپنے اعصابی محرکات سے اشیاءاور افراد کی تشخیص کرسکتا ہے اور چیزوں کو مثبت تناظر میں دیکھ کر سمجھنے کے قابل بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر جان کیبریلی کی نگرانی میں مرتب کی گئی ہے اور عصبیاتی جریدے نیورو میں شائع ہوئی ہے۔
 

شیئر: