Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرثومے سے موت کے وقت کاتعین؟

  نیویارک ..... سائنسی دنیا اور سائنس کے طلباءکیلئے یہ بات نئی نہیں کہ انسان کے صاف ستھرے جسم پر بھی لاکھوں بلکہ کروڑو ںکی تعداد میں نظر نہ آنے والے انتہائی چھوٹے جرثومے ہوتے ہیں۔ اب سائنسدانو ںنے اس کلیے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ انکشاف کیاہے کہ ان جرثوموں کا خوردبینی جائزہ لیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ان کی مدد سے متعلقہ شخص کے مرنے کے وقت کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جسم پر موجود جرثوموں کی مدد سے فارنسک سائنس کے ماہرین موت کے وقت کے بارے میں نسبتاً زیادہ قطعیت سے بتا سکتے ہیں۔نئی تحقیق کے نتیجے میں جرائم کی تحقیقات میں نمایاں مدد ملنے کا امکان ہے۔ یعنی اب کسی بھی نعش کو دیکھ کر سائنسدان یہ بتا سکتے ہیں کہ ٹھیک کس وقت متعلقہ شخص کو ہلاک یا قتل کیا گیا۔ تحقیقی ٹیم کی قیادت کالج آف کریمنل جسٹس کے پروفیسر ناتھن کررہے تھے۔اس تحقیق کو مرتب کرنے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ تجرباتی مرحلے میں نئی ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات واضح طور پر دیکھے گئے ہیں اور جرائم کی دنیا کو اس کی مدد سے زیادہ پاک صاف کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: