Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی قوت سے کنٹرول ہونے والا مشینی بازوتیار

لندن ...... روبوٹک سائنس پر تحقیق و تجربات کرنے والے سائنسدانوں نے ایک ایسے مشینی بازو کے بارے میں بتایا ہے جسے انسان جسمانی قوت کے بغیر صرف دماغی صلاحیت سے کنٹرول کرسکے گا۔ اس طرح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ یہ بازو دنیا بھر کے لاکھوں معذور افراد کی زندگی میں نمایاں تبدیلی کردیگا۔ سائنسدانو ں نے اس بازو کو برین کمپیوٹر انٹرفیس نامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا ہے۔ جس میں انسانی سوچ کو حرکت اور عمل میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب دماغ کے اندر پیوند کاری کے بغیرایسا کرنا ممکن ہوگا۔ اس میں لگی ہوئی حساس مشینیں انسانی سوچ کی تشکیل و تجسیم کی صلاحیت رکھتی ہیں او رلمحہ بھر میں سوچ کو عملی شکل دے سکتی ہیں۔ واضح ہوکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو معذور ہوجانے کی وجہ سے بے معنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان سب کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
 

شیئر: