Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی ساحل پر 1800سال پرانی لوح دریافت

  تل ابیب ...... اسرائیلی اور بعض دوسرے غیر ملکی ماہر آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاریخی شہر طور کے قریب ساحل پر 1800سال پرانی لوح ملی ہے۔جو انتہائی ٹھوس پتھر سے تیار کردہ ہے۔ گرینائٹ سے ملتی جلتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس پتھر پر رومن حکمران ” جود“ کا نام کندہ ہے تاہم مزید تحقیق کیلئے اسے حیفہ یونیورسٹی میں لایا گیا ہے تاکہ اسکا ترجمہ کیا جاسکے اور مورخین اور دیگر لوگ بھی اسے دیکھ سکیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ لوح پر کندہ عبارت یونانی زبان میں ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دوسری صدی عیسوی میں علاقے کے رومن گورنر کے دور کی ہے۔ واضح ہو کہ اب تک صرف ایک ہی ایسے آثار ملے ہیں جس پر اس قسم کی عبارت در ج ہے۔ نئی دریافت سے اسرائیل کی قدیم تاریخ اور مختلف مراحل میں انکے یہاں برپا ہونے والی کشمکش کا سراغ ملتا ہے۔
 

شیئر: