Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ملازمین کا انتخاب روبوٹس کرینگے

  نیویارک ........سائنسی دنیا میں ایک عرصے سے مصنوعی ذہانت کا چرچا رہا ہے اور آئے دن اس میں نمایاں پیشرفت کی اطلاعات بھی ملتی رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی حامل مشینیں اور بالخصوص روبوٹس کی روز افزوں بہتر کارکردگی کا نمونہ پیش کرتی رہی ہیں۔ اب اسی سلسلے میں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک امریکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کو انتہائی بلندی تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے روبوٹس کی تیاری پر کام شروع کرچکی ہے جو کمپنی کے لئے ملازمین کا انتخاب بھی کریں گے۔ مصنوعی ذہانت کے حامل یہ روبوٹس چونکہ عام انسانی جذبات اور احساسات سے عاری ہونگے اسلئے ان سے توقع بلکہ یقین ہے کہ وہ ملازمین کے انتخاب میں بالکل غیر جانبدار ہونگے او رموزوں ترین امیدوار کو ہی منتخب کرینگے۔ یہ اعلان برج واٹر ایسوسی ایٹس نامی کمپنی کی طرف سے آیا ہے جسکا کہناہے کہ ایسے روبوٹس کی تیاری کے لئے خاص قسم کی لیباریٹری میں ایک اہم منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔ کمپنی کے ارب پتی بانی رے ڈبلیو کا کہناہے کہ وہ اس طرح صنعت اور کاروبار کو انتہائی نئے صاف ستھرے اور جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں جن لیباریٹریز میں یہ کام ہورہا ہے اس پر ابتدائی کام 2015ء ہی میں شروع کردیا گیا تھا۔ کمپنی کا مجموعی اثاثہ 120ارب پونڈ ہے اور کمپنی یہ چاہتی ہے کہ آئندہ 5برسوں میں تمام اہم فیصلوں کا 75فیصد فیصلہ یہی روبوٹس انجام دیں۔
 

شیئر: