Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف حکومت کا خاتمہ چاہتی تھی، ماروی

اسلام آباد..... مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بات کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عام انتخابات میں کم عرصہ باقی ہے تو( ن) لیگ نہیں چاہے گی کہ حالات کو غیر مستحکم کیا جائے۔حکومت کی اولین ترجیح عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہے۔اگرچہ 2014 کے دھرنے میں تحریک انصاف، حکومت کا خاتمہ چاہتی تھی لیکن اتنے عرصے کے بعد ان انکشافات کا سامنے آنا حالات کو خرابی کی طرف لے جاسکتا ہے۔ اسی لئے (ن) لیگ کبھی ایسے بیان کی حمایت نہیں کرے گی۔ دھرنے کے دوران امپائر کا ذکر کرکے عمران خان نے خود فوج کی مداخلت کا تاثر دیا تھا ۔ ہم نہیں سمجھتے کہ اس میں فوج کا کوئی کردار رہا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس بات کا فیصلہ حکومت کرے گی کہ جاوید ہاشمی کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیئے یا نہیں۔
 

شیئر: