Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر آپ کو 10لاکھ پونڈ مل جائیں؟

  لندن ....... راتوں رات یا اچانک امیر بن جانے کا خواب فسوکار واہمہ میں شمار ہونے لگا ہے۔ لوگ عرصہ دراز سے اگر ایسا خواب نہیں دیکھتے تو سوچتے ضرور ہیں کہ کسی نے انہیں خطیر رقم دیدی ہے یا کہیں سے بڑی دولت انکے پاس آچکی ہے۔ اب ماہرین نفسیات نے اس صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چونکہ اچانک ملنے والی دولت لوگوں سے سنبھالے نہیں سنبھلتی اسلئے لوگ مختلف طریقے سے اس دولت کو بروئے کار لانے کا سوچتے یا منصوبہ بناتے ہیں۔ اس حوالے سے کئے جانے والے سروے کے مطابق جب کچھ لوگوں سے یہ پوچھا گیا کہ 10لاکھ پونڈ مل جائیں تو آپ کیا کریں گے تو پہلے تو وہ گم صم ہوگئے ۔ پھر ان میں سے 50فیصد نے تعطیلات گزارنے کیلئے کسی اچھی جگہ جانے کا ذکر کیا جبکہ کچھ لوگ تو ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے نئے ملبوسات پر ماہانہ ایک ہزار پونڈ خرچ کرنے اور ہفتے میں کم از کم 2بار کسی اچھے ہوٹل میں کھانا کھانے کی خواہش ظاہر کی۔بعض لوگوں نے گھر خریدنے ، گاڑی رکھنے اور کسی کل وقتی ڈرائیور کی خدمات حاصل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔سروے کے دوران بعض ایسے دولت مند بھی آئے جن میں پاول مولک جیسے بینکار شامل ہیں۔ جنہوں نے کہا کہ وہ شاہ خرچ ہیں اور ویسے بھی آئے دن بڑی رقم خرچ کرتے ہیں تو ایسے میں اگر 10لاکھ پونڈ مل بھی گئے تو ایک آدھ ہفتے سے زیادہ نہیں چلیں گے کیونکہ انکی کمائی بہت زیادہ ہے اور وہ اب بھی ہفتے میں کم از کم 20لاکھ پونڈ کماتے ہیں۔
 

شیئر: