Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس: نواز شریف اور بچوں کے وکلاءتبدیل

اسلام آباد..... پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور انکے بچوں نے اپنے وکیل تبدیل کرلئے۔ وزیراعظم نے سلمان بٹ کی جگہ مخدوم علیخان کو وکیل مقررکیا ہے جبکہ حسین نواز نے اکرم شیخ کی جگہ سلمان راجہ کو وکیل بنایا ہے ۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی وکالت شاہد حامد کرینگے۔ وکلاءکی تبدیلی کیلئے درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں۔ واضح رہے کہ شریف فیملی نے اس سے قبل اکرم شیخ کو اپنا وکیل مقرر کیا تھا۔

شیئر: