Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم پنک میں کام کرنے کی حامی بھرلی، امیتابھ بچن

 
 ممبئی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ’پنک‘ میں وکیل کا کردار کرنے کی پیشکش کو فوری طور پر قبول کرلیا تھا۔ٹی وی انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ہر فلم میرے لیے ایک ٹیسٹ یا ایک امتحان ہے۔ میری فلم پنک بھی اس سے مختلف نہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی راتیں جاگ کر گزاریں۔ مجھے آج بھی اپنی پہلی شوٹنگ کی طرح ہی گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔فلم ’پنک‘ 16 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے پروڈیوسر شوجت سرکار ہیں۔ اس فلم کو اب تک تجزیہ کاروں کا اچھا ردعمل موصول ہورہا ہے۔فلم ’پنک‘ کی کہانی تین لڑکیوں کہ گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ ’مجھے شوجت سرکار نے فلم کی کہانی سنائی میں نے بغیر اپنے کردار کے بارے میں سوال کیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔
 

شیئر: