Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان اپنی سیاسی قوت کو متحد کریں، امام بخاری

حیدرآباد ... قومی دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب وقت آگیا کہ مسلمان اپنی سیاسی قوت کو مجتمع کریں ۔ انہوںنے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ناانصافی اور وعدہ خلافی کرنے والی سیاسی پارٹیوں کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں۔مسلمانوں کو سیاسی متبادل تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ”سیاست ، سیاست ہوتی ہے کوئی عقیدہ نہیں ہر 5برس بعد مسلمان اپنے اور اپنے ملک کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔“ مولانا بخاری نے کہا کہ سیاست میں دوستی یا دشمنی مستقل نہیں ہوتی ،ملک کے مسلمان ووٹ بینک کے طور پر استعمال ہونے سے خود کو بچائیں۔ سماج وادی پارٹی کے داخلی انتشار کے سبب اب سب نظریں مسلم ووٹوں پر لگی ہوئی ہیں۔ تمام سیکولر جماعتیں چاہتی ہیں کہ یوپی میں بی جے پی اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو اس معاملہ میں صرف مسلمانوں پر تکیہ کرنے یا مسلم ووٹوں پر انحصار کرنے کے بجائے وہ سب لوگ فکر کریں جنہوں نے مزکز میں بی جے پی کو اقتدار سونپا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ذہنی غلامی کے خول سے باہر آنا ہوگا ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں سے نہ صرف سیاسی دھوکہ کیا بلکہ بی جے پی کو مرکز میں حکومت بنانے میں بھی مدد کی ۔

 

شیئر: