Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذورین کیلئے تعلیمی اداروں میں5فیصد ریزوریشن

نئی دہلی.. مرکزی حکومت معذورین کو تعلیمی اداروں میں 5فیصد ریزرویشن دینے کی تیاری کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے معذورین کو سہولت دینے سے متعلق بل کی منظوری کے بعد وزارت سماجی انصاف نے اس نئے ایکٹ کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے شروع کردئیے ۔ مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت نے منگل کو بتایا کہ 14اپریل تک ان کی وزارت معذورین کو تعلیمی ریزرویشن دینے کےلئے قواعد و ضوابط مرتب کرلے گی۔ کالجوں میں آئندہ تعلیمی سال سے معذورین کو 5فیصد ریزرویشن ملنے لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئے قانون کے تحت 6سے 18سال کے درمیان والے گروپ کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہوجائیگی۔ ابھی قواعد و ضوابط کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن معذورین کے حقوق سے متعلق جو قانون منظور ہوا ہے اس میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کی شرح بھی بڑھ گئی ہے ۔اب معذورین کو 3کے بجائے 4فیصد سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دیا جائیگا جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معذورین کے ریزرویشن کی شرح 3سے بڑھا کر 5فیصد کردی گئی۔

 

شیئر: