Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران میں سلینڈر دھماکہ، 12دکانیں تباہ

عمان.... مسقط کمشنری کے ایک ریستوران میں گیس سیلنڈر میں ہونے والے دھماکے سے 12 دکانیں اور 3 گھر متاثر ہوئے ۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ مالعامرات کے علاقے میں ایک ہوٹل میں دھماکہ سنائی دیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے نہ صرف ہوٹل بلکہ اس کے ساتھ 12 دکانیں اور باہر کھڑی ہوئی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ۔ 3 مکان بھی دھماکے سے متاثر ہوئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سلینڈر سے لیک ہونے والی گیس کی وجہ سے ہوا ۔

شیئر: