Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز بچے کی ولادت

بحرین..... ابوظبی سے دوحہ جانے والی خاتون نے جہاز میں ہی بچے کو جنم دے دیا ۔کیپٹن نے خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے جہاز کو بحرین ہوائی اڈے پر اتار لیا ۔ بحرینی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے معاون ڈائریکٹر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ انہیں کنٹرول روم سے پیغام ملا کہ ابوظبی سے آنے والی پرواز میں ایک خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے جہاز کو بحرین اترنے کی ہنگامی اجاز ت دی جائے ۔ حالات کودیکھتے ہوئے طیارے کو ہنگامی بنیادو ں پر بحرین ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ۔ زچہ و بچہ کو فوری طور پر شاہ حمد الجامعی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے ۔ ڈائریکٹر پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ نومولود کے لئے فوری طور پر سفری دستاویز تیار کر دی گئی ہے ۔ بحرین کی حدود میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ 
 

شیئر: