Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم قائد

 
کویت( محمد عرفان شفیق)پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام کویت میں یوم قائد منایا گیا۔مہمان خصوصی کمیونٹی ویلفیر اتاشی ڈاکٹر عمر جاویدنے قائد اعظم اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے بعد پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کی گرانقدر خدمات کو سرہا اور کہاکہ امید ہے کہ یہ سوسائٹی ایسے پرمغز معلوماتی ،دلچسپ اور اعلیٰ میعار کے پروگرامز کا انعقاد کر کے شعور وآگاہی کے لیے کام جاری رکھے گی۔پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدرجعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے بحیثیت قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ قائداعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے کردار پر الزمات اورکردار کشی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔تقریب میں اساتذہ، طلبہ، والدین اور متعدد تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔تلاوت کی سعادت احمد اشفاق نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت عبداللہ فاروق نے پیش کی۔ کویت اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے ۔پرنسپل میڈم نگہت اشفاق نے خطاب کیا۔بچوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ملی نغمے ، ٹیبلو پیش کئے جبکہ اور انوشہ رحمن اور آمنہ ارشد نے تقریر کی۔ انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی میڈم شائستہ طاہر نے بچوں کی تربیت کی تھی ۔ حسین نثار اکبر،محمد حنیف قریشی ،نامور محقق ،ادیب ،شاعر اورصحافی محمود شام،نامور ایڈووکیٹ سپرےم کورٹ احمر بلال صوفی اور غلام اکبر نے قائداعظم محمد علی جناح کے کردار اور فکر پر گفتگو کی۔ رضوان بھٹی کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔
 

شیئر: