Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادگار کردارچاہتی ہوں، سناکشی سنہا

ممبئی ........ بالی وڈ اداکارہ سناکشی سنہا جو ان دنوں اپنی نئی فلموں اور دوسرے فلمی منصوبوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں اور انکی کامیابی کی امید کرتے ہوئے یادگار کردارا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ فلم ”نور“ کی کہانی 1969ءمیں ریلیز ہونے والی یش چوپڑہ کی مشہور فلم ”اتفاق“ کی کہانی پر مبنی ہے۔ گزشتہ سال ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب سناکشی مختلف انداز کی فلموں میں دلچسپی لے رہی ہیں انکی خواہش ہے کہ نئے کردار مختلف اور متنوع ہوں اور اس سے پہلے ایسے کردار نہ کئے ہوں۔ ایک سوال پر سناکشی نے کہا کہ اب کسی بھی فلم کیلئے معاہدے پر دستخط کرتے وقت خود سے یہ سوال کرتی ہوں کہ کیا انکے اندر کی اداکارہ اس نئے کردار سے پوری طرح انصاف کرسکے گی۔ جب جواب اثبات میں ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے اور وہ کافی دل لگا کر محنت کے ساتھ کردارکا حق ادا کرنے کیلئے تیار ہوجاتی ہوں۔ واضح ہو کہ سناکشی نے اپنا کیریئر 2010ءمیں فلم ”دبنگ“ سے شروع کیا تھا۔
 

شیئر: