Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوٹی کلائیاں جوڑنے کا نیا طریقہ

اسیکس ........ مختلف حادثات انسان کو مختلف مسائل اور پریشانیوں سے دوچار کرتے ہیں۔ اکثر حادثات جسمانی نقصانات کا باعث بنتے ہیں۔ کبھی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے تو کبھی ہاتھ تو اسی طرح کبھی پسلیوں اور دیگر اعضاءکی نوعیت آتی ہے۔ جدید طبی ترقی کے ساتھ ٹوٹے ہوئے اعضاءکو جوڑنے کا کام انتہائی احسن طریقے سے ایک عرصے سے کیا جارہا ہے اور طرح طرح کی پیوند کاریاں دیکھنے میں آتی ہیں۔سرجیکل سائنس کے حوالے سے اب یہ بات بطور خاص قابل ذکر ہے کہ سرجنوں نے اب ایک شخص کی ٹوٹی ہوئی کلائی کی ایسی کامیاب پیوند کاری میں کامیابی حاصل کرلی جسکی مدد سے کلائی کو پوری طرح سے حرکت دی جاسکتی ہے اور اس میں کوئی خاص تکلیف بھی نہیں ہوتی۔ 58سالہ کلائیو مور جو 2012ءمیں کار حادثے میں اپنی کلائی تڑوا بیٹھے تھے اور حادثے کے بعدانکے لئے معمولی سے کام بھی مشکل ہوگئے تھے تاہم نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے انکی کلائی کی موثر پیوند کاری ہوگئی ہے اور وہ اب اپنی کلائی کو چاروں طرف گردش دینے کے علاوہ آرام سے ڈبے وغیرہ بھی کھول سکتے ہیں۔ ورنہ کچھ عرصہ قبل تک انکے لئے ٹوٹی ہوئی کلائی کی وجہ سے کوئی چیز پکڑنا بھی مشکل تھا۔ ٹوٹی کلائی کو درست کرنے کے 2طریقے ہیں۔ ایک تو یہ کہ مختلف ہڈیوں کو ایک دوسرے سے ملایا جائے یا پھر پوری کلائی بدل دی جائے تاہم انہوں نے جو طریقہ اپنایا وہ پوری کلائی بدلنے کے بجائے مختلف ہڈیوں کو جوڑ کر کام چلانے کا تھا۔ یہ کارگر ثابت ہوا۔یہ ٹیکنالوجی سویڈن میں تیار کی گئی ہے۔ اسکے مفید اثرات سے بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 

شیئر: