Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرناک امراض دوبارہ حملہ آور ہوسکتے ہیں

ایکسٹر ...... مقامی ایکسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تازہ ترین تحقیق کے بعد ”علاج بالمثل “ کے پرانے طریقے کو یکسر رد کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ کسی بھی بیماری سے نمٹنے کیلئے آگ کو آگ سے بجھانے کی کوشش کبھی نہیں کرنی چاہئے۔ اس کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ فائدے کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔ ایسے اقدامات سے سرطان جیسی بیماریاں عود کر آتی ہیں اگر کوئی انسان سرطان میں مبتلا ہوا ہو اور ابتدائی تشخیص کے بعد علاج سے اچھا ہوگیا ہو تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اسے دوبارہ سرطان لاحق نہیں ہوگا۔دوبارہ پلٹ کر آنے والی بیماری کی کیفیت پہلی کیفیت سے زیادہ شدید اور خطرناک ہوتی ہے۔ بعض جراثیم مختلف بیماریوں کو کچھ دنوں کیلئے دبا دیتے ہیں پھر اچانک پوری شدت سے حملہ آور ہوتے ہیں۔ جس سے مرض اس وقت سامنے آتا ہے جب اس کے علاج کی مہلت نہ ہونے کے برابر رہتی ہے۔ سائنسدانوں نے اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ پودوں کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کیلئے کرم کش دواوں کا استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اس سے نہ صرف فصل تباہ ہوسکتی ہے بلکہ آنے والی فصلیں بھی ناکام ثابت ہونگی۔احتیاط سے اسکا استعمال ہونا چاہئے۔
 

شیئر: