Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے حزب اللہ نہیں نکل رہی، ایران

تہران ..... ایران نے شام سے لبنانی ملیشیا ”حزب اللہ“ کے اخراج کی تردید کی ہے۔ ریاستی امور کےلئے علی خامنہ ای کے مشیر اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا کہ شام سے ”حزب اللہ“کے اخراج کی باتیں محض دعوے کی حد تک ہیں۔ شام سے غیرملکی ملیشیاوں کے انخلاءکے امکان سے متعلق خبریں ”دشمن“ کا ”پروپیگنڈہ“ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے میں روس کے ساتھ کوآرڈی نیشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق ، شام ، فلسطین اور لبنان میںایرانی مداخلت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اس سے قبل ترک وزیر خارجہ نے شام سے تمام ملیشیاوں کے انخلاءکی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ترکی کے اس مطالبے پر شامی حکومت کے وزیر خارجہ نے تھاکہ ”حزب اللہ“ شامی حکومت کے مطالبے پر موجود ہے۔ 
 

شیئر: