Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی آفات میں کام کرنیوالا مواصلاتی نظام

  مدراس .... آندھی طوفان ، سیلاب، زلزلے وغیرہ ایسی آفات ہیں جو تباہی مچا کر تمام نظام حیات کو تہہ و بالا کردیتے ہیں ۔ اسکی زد میں سب سے پہلے جو نظام آتا ہے وہ ومواصلاتی ہے۔ ٹیلیفون کے تار وغیرہ ٹوٹ جاتے ہیں، کھمبے گر جاتے ہیں اور دیگر دشواریاں پیدا ہوتی ہیں ۔ مواصلاتی رابطوں کی کمی سے امدادی کام بھی ٹھیک سے نہیں ہوپاتا۔ اب مقامی آئی ٹی ماہرین نے جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی سے وابستہ ہیں ان حالات میں کارآمد ثابت ہونے والا سستا اور متبادل مواصلاتی نظام وضع کرلیا ۔ جس سے یقینی طور پر لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس نظام کی مدد سے جو لوگ اس کے مراکز کے قریب رہیں گے وہ صورتحال کی بنیادی معلومات مثلاً میں محفوظ ہوں، سب خیریت ہے جیسے جملے ایک دوسرے کو بھیج کر انہیں باخبر رکھ سکیں گے۔ اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام باآسانی عام موبائل فون اور اسمارٹ فونز سے پوری طرح ٹکر تو نہیں لے سکتا مگر اس سے کم بھی نہیں۔ ماہرین نے ا سے ڈیسانٹ کا نام دیا ہے۔ جو ڈیزاسٹر نیٹ کا مخفف ہے۔ یہ بنیادی طور پر لاسلکی نظام ہے جو تقریباً ایک ہزار مربع کلو میٹر پر محیط ہوگا۔ اب نئے نظام کو زیادہ کارگر بنانے کیلئے جگہ جگہ خاص قسم کا نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: