Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوّا، پاسپورٹ لے اڑا

ماسکو۔۔۔۔۔روس اوراسٹونیا کی سرحدپر ایک کوا اسٹونیاکے شہری کا پاسپورٹ چونچ میں لیکر اڑگیا۔ ریاض اخبار کے مطابق اسٹونیا کے شہری نے گاڑی کی کسٹم کلیئرنس کیلئے پاسپور ٹ دیا اسی دوران ایک کوا آیا اس نے اہلکار پر چھپٹا مار ا اور پاسپورٹ لیکر اڑگیا۔ یہ سب کچھ پلک جھپکتے ہوگیا۔ موقع پر موجودلوگ عجیب منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ کسٹم افسر نے کوے سے پاسپورٹ چھیننے کیلئے دوڑ لگائی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ کسٹم افسران نے اسٹونیا کے شہری کو نیا پاسپورٹ بنوانے کیلئے مطلوبہ کاغذات فراہم کردیئے۔

شیئر: