Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد خان نے متنازع فوٹو شوٹ پر معذرت کرلی

 اسلام آباد... سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان (چائے والا) نے ماڈل مسکان کے ساتھ فوٹو شوٹ میں متنازع تصاویر سامنے آنے پر معذرت کی ہے ۔ارشد خان کہا کہ مستقبل میں کسی فلم میں بھی کام نہیں کروں گا کیونکہ خاندان والے اس پر ناراض ہیں ۔ ارشد خان نے کہا کہ آئندہ میری ایسی تصاویر سامنے نہیں آئیں گی۔دریں اثناءارشد خان کے منیجر نے بتایا کہ نئے گانے کی ویڈیو پر بھی اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لئے ان پرکافی دباو¿ ہے۔ ارشد خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صحافت کے شعبے میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس سے اہل خانہ کو کوئی مسئلہ نہیں ۔

 

شیئر: