Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بیش: دفاعی چیمپیئن سڈنی تھنڈر کی پہلی فتح

سڈنی ... آسٹریلیا کی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش کی دفاعی چیمپیئن ٹیم سڈنی تھنڈر مسلسل 4 ناکامیوں کے بعد پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ میلبورن اسٹارز کو ہوم گراونڈ پر ہونے والے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ این مورگن نے آخری گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ میلبورن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ کیون پیٹرسن 60 اور گلین میکسویل 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیوک رائٹ نے 25 رنز اسکور کئے۔ ابتدائی3 کھلاڑیوں کے بعد دیگر بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہ کرسکے میلبورن کی ٹیم سڈنی تھنڈر کو صرف 167 رنز کا ہدف دے پائی۔ شین واٹسن نے3 ، گرین اور فواد احمد نے 2.2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک وکٹ پیٹ کمنز کے حصے میں آئی۔ جوابی بیٹنگ میں سڈنی تھنڈر نے چار وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا۔ 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے انگلینڈ کے این مورگن نے فتح میں بنیادی کردار ادا کیا انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کا اسکور 168 رنز تک پہنچا دیا۔ مورگن نے 50 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ ہلفنہاس نے 2 ، بولینڈ اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ 
 

شیئر: