Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں وزیر کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا

لکھنو.. یوپی حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر مملکت کی گاڑی نے ہردوئی،لکھنو شاہراہ پر ٹھیلے والے کو کچل دیا ۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ ہجوم نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس حراست میں ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی وزیر مملکت اونکار سنگھ یادو کی ہے۔حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

شیئر: