Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیل مل لیز پر دینے کیلئے بات چیت ہورہی ہے، محمد زبیر

اسلام آباد... قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو لیز پر دینے کے حوالے سے ایران اور ایک پاکستان کی کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔ ا سٹیل مل کی 14500 ایکڑ زمین سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر فروخت نہیں کر سکتے۔ اسٹیل مل کے ملازمین کو حکومت نے بیل آﺅٹ پیکج کے تحت تنخواہیں دے رہی ہے۔ کمیٹی کے ممبر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میں گزشتہ 3 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ا سٹیل مل کی نجکاری کردی جائے۔ اب حکومت اسے لیز پر دینے کا سوچ رہی ہے۔ اس ا سٹیل مل کو لیز پر لینے کو کوئی تیار نہیں ہوگا۔ چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی نے 2014 ءمیں ا سٹیل مل کی نجکاری کی منظوری دے دی تھی ۔ بعد میں سندھ حکومت نے اس کوخریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ سندھ حکومت کے ساتھ ایک سال تک مل کے حوالے سے مذاکرات ہوتے رہے۔ مثبت جواب نہ ملنے پر جولائی 2016 ءمیں اس کی نجکاری کرنے کی دوبارہ ایڈ دے دی ہے۔ حکومت پاکستان ا سٹیل مل کو نجکاری کے ساتھ لیز پر دینے کا بھی پروگرام بنا رہی ہے۔ 

شیئر: